Oplus_131072

بندر عباس (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بندر عباس (گمبران) میں قابض ایرانی آرمی کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔

 شہید ہونے والے اس سوختبر کی شناخت 38 سالہ مجید مہران زادہ ولد محمد ہے جو کہ میناب (مین آپ) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً 2:00 بجے کے قریب قابض ایرانی آرمی نے ایندھن بردار نسان گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے گاڑی الٹ گئی اور مجید کو گولی لگی اور وہ شہید ہوگیا ۔