بندر عباس (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ کی صبح بندر عباس کے علاقے صدف پارک میں افغانستان سے آنے والے تین بلوچ نوجوانوں نامعلوم افراد چاقو سے وار کرکے ایک بلوچ کو شہید دو کو زخمی کر دیا ۔
شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ وحید دہمردہ ہے جو کہ نیمروز کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی بلوچ کی شناخت 25 سالہ ذبیح اللہ مکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو تقریباً 1:00 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے وار کیا جنہوں نے نشہ کیا تھا وہ نشے کی حالت میں ان پر حملہ آور ہوا ، اس حملے میں ایک شہید دوسرا زخمی ہوا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔