Oplus_131072

بندر عباس (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو قابض ایران نے ایک بلوچ قیدی سمیت دیگر دو افغان قیدیوں کو آج صبح کے بندر عباس کی جیل میں ان کے اہلخانہ کو علم میں لائے بغیر پھانسی دے دی ۔

 پھانسی پانے والے بلوچ قیدی کی شناخت ہدایت قاسمی کو نام سے ہوئی جو کہ رودان کا رہائشی بتایا گیا ہے ، تاہم رپورٹ موصول ہونے تک دو افغان شہریوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔

 موجود ذرائع کے مطابق کے ہدایت کو منشیات کے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، تاہم دو افغان قیدیوں کو کس جرم میں سزائے موت دی گئی یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا ۔

واضح رہے کہ قابض ایران جب چاہے کسی بھی بلوچ کو گرفتار کرکے اسے منشیات فروشی کا الزام لگا کر اسے پھانسی دے تھی تاکہ دنیا کہ گمراہ کرکے یہ بتایا جائے کہ ایران نے ایک مجرم کو سزائے موت سنائی ہے ، جبکہ ایسے کئی واقعات اور کیسز سامنے آئے ہیں کہ ایرانی جیلوں میں قید بلوچ قیدیوں کو کبھی بھی عدالت یا وکیلٹ تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کر سکے ۔

 اس کے علاوہ کئی بار ایسا ہوا کہ کسی قیدی کو عدالت تک رسائی دی جاتی ہے تاکہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ یہاں انصاف کا بول بالا ہے کہ عدالتیں جانبدار ہو کر ملزم کی ایک بات بھی نہیں سنتی اور انہیں فوراً سزا سنائی جاتی ہے ۔