پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeپھانسیاںبندر عباس کی سینٹرل جیل ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے...

بندر عباس کی سینٹرل جیل ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بندر عباس (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل صبح کے وقت بندر عباس کی مرکزی جیل ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی جو اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے قیدی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر بندر عباس (گمبران ) کی مرکزی جیل میں 60 سالہ حمید رضا حسن زہی ولد محمد حسن زہی ساکن دزاپ کو پھانسی دے دی گئی ۔

 اس قیدی کی گرفتاری اور سزا کے بارے میں ذرائع نے کہا کہ “حمیدرضا کو 2021 میں ہرمزگان کے شہر رودان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ اتوار حمید رضا کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے جنرل جیل سے بندر عباس جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا، اور ان کے اہل خانہ کو بھی آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں بلایا گیا تھا۔”

 واضح رہے کہ اس قیدی کے اہل خانہ کی پھانسی سے قبل پیر کو اس جیل میں آخری ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ انسانی حقوق کی اعلیٰ ترین تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق ایران میں بلوچ شہریوں کو سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز