پشاور(ہمگام نیوز)تحریک طالبان پاکستان (Ttp) کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے آفیشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،ولایتِ بنو سے تعلق رکھنے والی مجاہدین کی ایک نئی جماعت نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود حفظہ اللہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کرلیا ہے ـ مجاہدین کی اس جماعت کی سربراہی کمانڈر ضرار حفظہ اللہ (سکنہ ضلع بنوں) کر رہے ہیں ـ
ہم دیگر پاکستانی مجاہدین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اپنے قافلے کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوجائیں اور ملک میں نفاذِ اسلام کیلئے اجتماعی طور پر کوشش کریں ـ