بنپور(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات کو ایک مسلح بلوچ بنپور شہر کے تھانہ 11 میں داخل ہو کر تھانے میں موجود متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا کر دیگر اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگیا

 اس بلوچ شہری کی شناخت الیاس ناروہی ولد پرویز ہے جس کی عمر تقریباً 37 سال ہے اور بنپور کا رہائشی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق دو بجے کے قریب الیاس نامعلوم وجوہات کی بناء پر سرد ہتھیاروں کے ساتھ تھانہ 11 میں داخل ہوگیا اور پولیس اسٹیشن کے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا کر دیگر دستوں کے ساتھ لڑائی میں کئی گولیاں لگنے اس کی موت ہو گئی ۔

 بنپور کے کئی لوگوں نے دو اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، لیکن ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بلوچستان کے پولیس کمانڈر نے مقامی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اس لڑائی میں کسی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کا ذکر نہیں کیا۔