بنپور(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام بنپور شہر میں دو بلوچ شہریوں کو ایک دکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ان میں سے ایک جانبحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت “محسن حیدر نسب” کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دلگان کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت “عبدی دلگانی” کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایک کار میں محسن کی دکان کے سامنے گئے اور ان پر اور دکان میں موجود ایک اور شہری پر براہ راست فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہو گئے۔
رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔