{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

بنپور(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جو کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 23 سالہ جنید ایراندوست ولد عزیز ہے جو کہ چابہار میں واقع مراد آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب جب جنید بنپور سے پہرہ جا رہے تھے تو کار میں سوار افراد نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جو کہ شدید زخموں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

 اطلاع ملنے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔