بنپور(ہمگام نیوز )بنپور میں دریائے پشت کور میں طغیانی کے باعث ایک بچہ پانی میں گر کر ڈوب کر لاپتہ ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور میں دریائے پشت کور میں کن سن بچہ 10 سالہ الیاس رئیسی ولد رضا ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام سے رابطے کے باوجود وہ جائے وقوعہ پر نہیں آئے ۔

 رپورٹ کے مطابق الیاس دوپہر دو بجے کے قریب اپنے بڑے بھائی کے ساتھ سیلاب دیکھنے کے لیے ندی پر گیا لیکن پھسلنے کے بعد سیلاب میں گر گیا اور اس کے بھائی کی اسے بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

 کہا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت ہلال احمر کے دستے بھی وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے اس بچے کو بچانے کے لیے کوئی مثبت کام نہیں کیا اور اس کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی تلاش کی اور پھر یہ کہہ کر واپس گئے کہ کل کشتی کے ذریعے اس کی تلاش کریں گے ۔