بنپور(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعہ 10 نومبر کو قابض ایرانی آرمی نے ایک بلوچ شہری کو موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ان پر فائرنگ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے قابض ایرانی آرمی نے بنپور میں میں ایک بلوچ شہری کی موٹر سائیکل کو ٹکر مانے کے بعد ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں زخمی حالت گرفتار کر لیا۔ اس

بلوچ شہری کی شناخت یعقوب دکالی شلی بر ولد جان محمد کے نام سے ہے جو کہ دہمیر گاؤں، بنپور کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فوج نے یعقوب کی چلتی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ایک گاڑی سے ٹکر ماری جس سے یہ شہری زمین پر گر گیا اور ان پر فائرنگ کی۔