پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںبولان، پکنک منانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جانبحق ، چار...

بولان، پکنک منانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جانبحق ، چار زخمی، دکی میں ریت لوڈر ٹریکٹر پر فائرنگ

بولان/ دکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے بولان میں پکنک منانے والوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔خبر کے مطابق بولان میں پکنک منانے والی پارٹی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

اس کے علاوہ بولان میں مسلح افراد نے نانا صاحب زیارت کے نزدیک نڑیچی کے مقام پر ریت لوڈ کرنے والے ٹریکٹروں پر فائرنگ کی لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے چار ٹریکٹروں کی ٹائریں برسٹ ہوگئی۔مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔مقامی لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز