Homeخبریںبولان میں جعفر ایکسپریس گزرتے ہی دھماکہ

بولان میں جعفر ایکسپریس گزرتے ہی دھماکہ

بولان (ہمگام نیوز) بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس گزرتی کے بعد دھماکہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مچھ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مشکاف اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین گزرنے کے بعد دھماکہ ہوا چونکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ریلوے پٹڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل بھی اسی مقام پر پنجاب کو چٹھیاں گزارنے جانے والے فوجی اہلکاروں کی بوگیوں پر دھماکہ کیا گیا جس سے ٹرین مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جہاں 10 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزکورہ حملے کی زمےداری بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے افیشیئل چینل بلوچ لبریشن وائس کے تحت قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی زمےداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version