Homeخبریںبولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بولان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بھاگ میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بھاگ محلہ غریب آباد میں فائرنگ سے سکندر بنگلزئی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال بھاگ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اسے تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا جسے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

Exit mobile version