کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر اور زمینی فوج بولان کے مختلف علاقوں، چلہڑی، الیکسر، شیرگی، سنجاول ، باکل دوبندی اور بزگر میں جارحیت کر رہی ہے۔
پاکستانی قابض فوج مزکورہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے زریعے اپنے کمانڈوز بھی اتار دی ہے جبکہ زمینی فورسز نے علاقےکی چاروں اطراف سے سخت ناکہ بندی کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانئ قابض فورسز کی بی بی نانی اور ہرنائی کی جانب سے قافلوں کئ صورت میں بولان کے علاقوں شیرگی پر اور بزگر کی طرف گاڑیوں کے زریعے پیشُ قدمی کئ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں
واضح رہے کہ بولان کے ان علاقوں میں پاکستانی فوج نے ایک مہینے پہلے بھی جارحیت کیا تھا اور کئی بلوچوں کو گرفتار کر کے جبری گمشدہ کردیا تھا،جبکہ فوج نے مقامی لوگوں کے مال مویشیاں لوٹ کر لے گئے تھے۔