چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبولان کا متاثر پنجرہ پل سے متبادل راستہ جزوی طور پر بحال،مند...

بولان کا متاثر پنجرہ پل سے متبادل راستہ جزوی طور پر بحال،مند میں بارشوں سے تباہی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بولان میں شدید بارش کے باعث پنجرہ پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا انتظامیہ اور این ایچ اے نے متبادل راستے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے جزوی طور پر بحال کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بولان قومی شاہراہ این اے 65 پرگزشتہ برس سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کی علارضی گزر گاہ بہہ گئی تھی جس کے بعد این ایچ اے اور انتظامیہ نے متبادل راستے کی بحالی کا کام شروع کیا جس اتوار کو مکمل کر لیا گیا ۔

اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق ضلعی انتظامیہ بولان کی امدادی ٹیموں کی جانب سے گزر گاہ کو ہنگامی طور پر ٹریفک گزرنے کے قابل بنایا گیا ہے اس وقت چھوٹی گاڑیوں کو گزر جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پھنسی ہوئی بڑی مالبردار گاڑیوں کو پنجرہ پل سے گزارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پھنسی ہوئی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی روانگی کے بعد متاثرہ حصے کے کا کام مزید مکمل کیا جائے گا۔

مند میں بارش نے مند میں تباہی مچادی،یوسی بلو اور یوسی تلمب کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ سول سوسائٹی مند کا امداد کا مطالبہ۔ گزشتہ شب یوسی بلو اور یوسی تلمب میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، کئی مکان، دکان اور باغات تباہ ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا۔

بارش کے بعد بجلی معطل اور نیٹورک جام ہونے کے سبب مند میں تباہی کی صورت حال سامنے نہیں آسکی تاہم نیٹورک بحال ہونے کے بعد بلو اور تلمب میں کافی نقصان ہوئی ہے۔

ندیوں میں طغیانی اور گلیوں میں جمع شدہ پانی کی اخراج نہ ہونے سے درجنوں کچے مکانات منہدم اور چار دیواریاں زمین بوس ہوگئیں۔ مند سول سوسائٹی نے حکومت سے یوسی بلو اور یوسی تلمب کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز