Homeخبریںبھارت، کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل...

بھارت، کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

نیو دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناشتے میں نمک زیادہ ہونے پر شوہر طیش میں آگیا اور اس نے غصے میں بیوی کو ہی قتل کر دیا۔

واقعہ بھائندر ایسٹ کے علاقے پھاٹک روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت 46 سالہ نیلیش گھگھ سے ہوئی، جس نے اپنی 40 سالہ بیوی نرملا کو گلا دبا کر قتل کیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی سے ناراض تھا کیونکہ اس نے ناشتے میں پکائی جانے والی کھچڑی میں بہت زیادہ نمک ڈالا تھا۔

Exit mobile version