بیرجند،جالک(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیرجند اور جالک میں مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ 10 نومبر
کی شام جالک شہر کے مرکز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے اس شہری کی شناخت نواب رئیسی ولد شیر محمد بتائی گئی جو کہ جالک کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جالک میں ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے نواب کو ان کے گھر کے سامنے سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور کئی گولیاں لگنے سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
دوسری جانب بروز جمعہ کی شام کو ایک بلوچ تیلکش اس وقت جانبحق ہو گیا جب بیرجند میں قابض ایرانی نے ایک ایندھن بردار کے گاڑی پر بغیر وارننگ کے فائرنگ کی جس سے وہ الٹ کر گاڑی میں سوار ڈرائیور شہید ہوگیا ۔
اس بلوچ تیلکش کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ “واحد خارکوہی” کے نام سے بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واحد اپنی ایندھن بردار گاڑی کے ساتھ بیرجند سے زاہدان کی طرف رواں دواں تھا کہ بیرجند کے علاقے کے فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی مرکزی سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی۔