{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح کو بیرجند جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائے بغیر انہیں پھانسی دے دی گئی ۔   تین قیدیوں میں سے ایک کی شناخت زاہدان کے رہائشی پرویز براہوئی کی ہے ۔   تاہم رپورٹ موصول ہونے تک دیگر دو بلوچ قیدیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کئیے گئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز کو 2022 میں بیرجند شہر میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔