بیرجند( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قابض ایرانی عدالت نے بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دے دی ۔ گزشتہ روز اتوار کی صبح 10 دسمبر 2025 کو، منشیات کے الزامات میں قابض ایرانی عدالت نے 35 سالہ بہمن شیبک (ایجباری)” ولد پردل سکنہ زابل کے حسین آباد گاؤں کے رہائشی کو پھانسی دے دی گئی۔ مقتول کو چار سال قبل منشیات سے متعلق الزامات کے تحت ضلع بیرجند کے سہل آباد چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔اور بیرجند کی انقلاب عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔ ہفتے کے روز اسے بیرجند جیل کے عام قیدیوں کے حصے سے نکال کر پھانسی کے لیے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا اور اتوار کی صبح بغیر اہل خانہ سے ملاقات کے اس کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے جب تک بلوچستان پر ایرانی پاکستانی قبضہ برقرار ہے، بلوچوں کی پھانسیاں اور قتل عام جاری رہیں گے۔