دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeپھانسیاںبیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو ان کے خاندان سے آخری...

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو ان کے خاندان سے آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دیدی گئی۔

بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج اتوار کی صبح کو بیرجند جیل میں منشیات سے متعلقہ الزامات کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی۔ جبکہ اس قیدی کی خاندان کو بتائے بغیر اور آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دی گئی ۔

 اس بلوچ قیدی 32 سالہ بہمن شیخ حسینی ولد مناف ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 اس سے پہلے، موجودہ ذرائع نے کہا ہے: “بہمن کو 2022 میں بیرجند شہر میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ ہفتے کی صبح اسے پھانسی کے لیے عام جیل سے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

 ذرائع نے مزید کہا: “بہمن کے اہل خانہ کو جیل حکام نے آخری ملاقات کے لیے نہیں بلایا تھا اور مدعا علیہ سے آخری ملاقات کے بغیر ہی اس کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز