Friday, July 5, 2024
Homeخبریںبیلہ اور جیکب آباد میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق، دو...

بیلہ اور جیکب آباد میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق، دو زخمی

بیلہ، جیکب آباد (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق بیلہ کے قریب میں قومی شاہراہ پر کاٹھوڑ کے علاقے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار نمبر AXP195 اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب میں قومی شاہراہ پر کاٹھوڑ کے علاقے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار نمبر AXP195 اور مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالجبار ولد مولا بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیلہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا اورضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔جب کہ کارکو تحویل میں لے کر مزیدکا رو ائی جاری ہے ۔

دریں اثناء جیکب آباد کے قریب روڈ حادثے میں وارڈ کونسلر اور مشہور ٹرانسپورٹر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود چنڈ شاخ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وارڈ 6کے کاو¿نسلر اور مشہور ٹرانسپورٹر نثار جکھرانی ، میر حسن کھوسو اور حاکم علی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کاو¿نسلر نثار جکھرانی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز