Homeخبریںشہید قدیر بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک مشعل راہ ہیں. بی آراے

شہید قدیر بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک مشعل راہ ہیں. بی آراے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا ہے کہ 17 مئی کو پاکستانی آرمی کے گوادر کے علاقے ساہجی میں ہمارے تنظیم کے کمیپ پر دو طرف سے حملہ آور ہو کر کے تمام راستے سیل کر نے کے بعد چھ ہیلی کاپٹروں کے مدد سے مسلسل آٹھ دن تک بمباری اور شیلنگ کرتے رہے جبکہ پانی کے تمام تالابوں کو زہر آلود کردیا دشت اور ساہجی میں زیادہ تر عام آبادی ریاستی فورسز کے نشانے پر رہے جس کی وجہ سے گرد و نواح کے آبادیوں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا گیا۔ ان آٹھ دنوں میں پاکستان فورسز نے بے پناہ کوشش کی کہ سرمچاروں کے کیمپ پر قبضہ کرے مگر سرمچاروں سات دن تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہےاس دوران مخلتف مقامات پر ریاستی فورسز کے ساتھ دو بدوں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ایک ہیلی کاپٹروں کو ہماری سرمچارواں نے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا جس کو گوادر میں ہنگامی لینڈ نگ کرنی پڑی۔ جبکہ آپریشن میں شریک چار اہلکاروں کو ہمارے سنائپرز نے ہدف بنا کر ہلاک کیا۔ تنظیم کی حراست میں موجود بی اینڈ آر اور محکمہ تعمیرار ومواصلات کے دو انجینئرز فدا اور ابراھیم اور دیگر کی ہمارے ساتھیوں نے بھر پور دفاع کرنے کی کوشش کی انہی گرفتار اہلکاروں اور کیمپ کادفاع کرتے ہوئے تنظیم کا نوجوان سرمچار قدیر بلوچ عرف جمیل شہید ہوگئے۔ جس کے بعد تمام قیدیوں کو ہم نے رہا کردیا ہماری اطلاعات کے مطابق ان میں سے کچھ فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ہلاک ہوئے اور کچھ تالابوں میں زہر آلود پانی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ شہید قدیر بلوچ نے جس انداز سے گن شپ اور کوبرا ہیلی کاپٹروں کا مقابلہ کیا اور بلا خوف سات دن ریاستی فورسز کا دو بدوں مقابلہ کیا۔شہید قدیر بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک مشعل راہ ہیں ریاست کی یہ کوشش کہ وہ ساہجی اور دشت کو قبضہ کر کے اپنے سامراجی منصوبے نام نہاد راہداری کو کامیاب بنائے گی کو بی آر اے نے مکمل ناکام بنادیا ہے کئی دنوں کے محاصرے اور فضائی حملے کرنے کے باوجود ساہجی میں آج بھی سرمچاروں کی رٹ موجود ہے ریاستی افواج کو ساہجی آپریشن کے ناکامی پر یہ ضرور زہن نشین ہوگیا ہوگا کہ بلوچ اپنی سرزمین کی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں قابض ریاست کی تمام تر طاقت آزمائی کے باوجود سرمچاروں کے حوصلے بلند ہیں ریاست کی ترقی کے نام پر بلوچ کش منصوبوں خاص کر نام نہاد راہداری کے خلاف ہمارے حملوں میں مزید شدد آئے گی۔

Exit mobile version