Homeخبریںبی آر اے و دیگر مسلح تنظیموں نے مسلح کارروائیوں کی ذمہ...

بی آر اے و دیگر مسلح تنظیموں نے مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)۔۔۔۔۔ بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ،ترجمان سربازبلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے بختیارآبادکے علاقے میں شکارپورسے کوئٹہ جانے والی 24انچ قطرگیس پائپ لائن کودھماکہ سے اڑادیاایک اورکاروائی میں جعفرآبادمیں ڈی سی چوک کے قریب اوچ سے سندھ پنجاب اورمختلف علاقوں کوگیس سپلائی کرنے والی 24انچ قطرکی گیس پائپ لائن کااڑادیاترجمان نے بتایاکہ بارکھان کے علاقے رنڑکنڑ بجلی کے2ٹاوروں کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیااسی طرح پیرکوہ کے علاقے لنڈومیں فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پرحملہ کیاجس سے ایک اہلکارہلاک اورمتعددزخمی ہوئے کیچ کے علاقے دشت میں سیاہ ہالوکے مقام پرسرمچارجارہے تھے کہ راستے میں فورسز کے اہلکاروں نے گھات لگاکرسرمچاروں پرحملہ کیاجہاں پرکافی دیرتک جھڑپ جاری رہی اوربعدمیں سرمچاروہاں سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ترجمان نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق فورسز کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچاہے۔۔۔۔دریں اثنا بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مشکے میں بنڈکی کے مقام آرمی کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا، کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version