{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

شال(ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا تیسرے مرکزی کونسل سیشن مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ کی زیر صدارت میں 20/18/17 مئی 2024 کو بیاد شہدائے بلوچستان اور بنام بلوچ خواتین کراچی میں جاری ہے ۔ دو دن کے بند کمرہ اجلاس 17 اور 18 مئی کے ایجنڈوں میں مرکزی چیئرمین کا ابتدائی خطاب، تنظیم کا دو سالہ سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، آئین سازی، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، آئندہ لائحہ عمل و الیکشن اور سابقہ چیئرمین کے اختتامی خطاب شامل تھے، الیکشن کمیشن کی توسط سے مرکزی کابینہ اور مرکزی سینٹرل کمیٹی کا چناؤ کیا گیا ۔جن میں مرکزی چیئرمین جاوید بلوچ، جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل گل حسن بلوچ منتخب ہوئے ۔

پرسوں یعنی 20 مئی کو بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے نو منتخب سنٹرل کمیٹی اور کابینہ کے دوستوں کا حلف برداری پروگرام کراچی یونیورسٹی کے سامنے منعقد کیا جائے گا، بلوچ طلباء، ادیب، دانشور اور دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

کونسل سیشن کے متعلق مزید تفصیلات میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔