جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پنجگور،خضدار اور کوئٹہ میں تین حملوں کی زمےداری...

بی ایل ایف نے پنجگور،خضدار اور کوئٹہ میں تین حملوں کی زمےداری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجُمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور میں نارکوٹیکس تھانے پر دستی بم حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاورکو ناکارہ بناکرمشینریز کو نذر آتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے مرکزی شہر چتکان میں تار آفیس کے علاقے میں گزشتہ شب نارکوٹیکس کے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔دستی بم تھانے کے اندر گرا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کے علاقے گریشہ میں سرمچاروں نے چیل کے مقام پر قائم دشمن فوج کی سہولت کے لیے موجودیو فون کے ٹاور کونشانہ بناکر ناکارہ کیااور مشینریزکو نذر آتش کیا ہے۔

دیگر ایک کارراوائی میں ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ بم حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز