شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے نیو کاہان کے لوگوں کے نام پمفلٹ تقسیم کی گئی جس کا متن یہ ہے “دنیا میں قومیں اجتماعی احساس اور قومی شعور سے ترقی اور خوشحالی کا آغاز کرتی ہیں۔ قوموں کی تباہی اور نقصان کا سبب قومی احساس اور شعور کا نہ ہونا بھی ہوتا ہے۔ کسی بھی محکوم زیر دست اور غلامی کے شکار قوم کی مصائب و آلام کی گھڑیاں تب ہی دور ہو سکتی ہیں جب وہ قوم آزاد اور خود مختار ہو اور غلامی کے دوران قوم کے ہر ایک فرد کے جذبات، فکر و عمل، سوچ اور مستقبل کے حوالے رائے قومی سانچے میں ڈھل جائے۔ وہ قومیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کی پرواہ کیے بغیر اپنے جذبات، فکر، عمل اور سوچ کو قومی سانچے میں رکھا وہ قومیں آج ویت نام ، امریکہ اور انڈونیشیا کی طرح مسلسل برق رفتاری کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔ بی ایل اے نے جب نئی جنگ کا آغاز کیا تو ایک خوشحال مستقبل کے خاکہ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی طے کی۔ آج کچھ حد تک بلوچ قومی تحریک اور زیادہ تر اپنے معاشی مشکلات کی وجہ سے قابض پاکستانی فوج اپنی مصنوعی بستر مرگ ملک کو بچانے کے لیے بلوچوں کو وزیر اعظم، وزارت اور اپنے فوجیوں کو تحفظ دینے کے لیے گارڈ اور انکی خدمت کے لیے چوکیداری کا کام دے رہا ہے۔
ہمیں معلومات ملی ہے کہ نیوکاہان اور چلتن میں راڈار تاور کے لیے جنریٹر کی مرمت اور باقی کاموں کے لیے قابض پاکستانی فوج نے بیس بلوچوں کو ملازمتیں دی ہیں تاکہ وہ قابض کا نوکر بن کر بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور لوگوں کو اغوا کرنے میں انکے معاون ہوں۔ ان لوگوں کے میں میرئے ، مالک، سمت اللہ اور نیاھو سمیت دیگر سولہ افراد شامل ہیں
ہم ان کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کا معاون اور کمک کار بننے سے باز آجائیں ورنہ انکو قومی تحریک کا مخالف سمجھ کر سزا دی جائے گی۔
منجانب: بلوچ لبریشن آرمی