Homeخبریںبی این اے نے مند ایف سی کیمپ پر حملے اور پنجگور...

بی این اے نے مند ایف سی کیمپ پر حملے اور پنجگور میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل صبح مند چکاپ ندی میں قابض فورسز کی چوکی میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

مرید بلوچ نے کہا بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں آج صبح پنجگور خدابادان سراوان میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے محمد گل کو ہلاک کیا۔ محمد گل کو گزشتہ روز ہلاک کئے گئے ایم آئی کارندے رحمان عزیز کی نشاندہی پر نشانہ بنایا جو گزشتہ کئی سالوں سے ملا نویدُک نامی کارندے کی سربراہی میں بلوچ نوجوانوں کی شہادت اور اغواء میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا محمد گل جس کو آج اُس کے انجام تک پہنچایا گیا 12 فروری 2022 کو شادی کور پسنی میں تنظیم کے کمانڈر ہدایت اللہ عرف بالاچ کی شہادت میں ملا نویدُک کے ہمراہ شامل تھا۔ یہ کارندے پنجگور اور گرد نواح میں منشیات فروشی، چوری، ڈاکہ زنی اور دیگر معاشرتی برائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

بی این اے کے ترجمان نے کہا ہم ایک بار پھر پنجگور پولیس کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایم آئی اور قابض فوج کی ایما اور اشاروں پر ہمارے سرمچاروں کے تعاقب سے گریز کرے وگرنہ ان کو مقامی اور بلوچ ہونے کی وجہ سے دی گئی رعایت ختم کرکے نشانہ بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا آج تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم کو بلوچیت کی بناء پر نشانہ نہیں بنایا۔

Exit mobile version