خضدار :(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) خضدار کی جانب سے کل بروز منگل تین بجے شہید رازق چوک سے آزادی چوک تک جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک بڑی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بی وائی سی خضدار کے مطابق، اس مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرنا ہے۔

خضدار کے تمام مکاتب فکر اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اس اہم مسئلے پر یکجہتی کا مظاہرہ کر سکیں اور لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کر سکیں۔

یاد رہے کہ ریلی کل سہ پہر تین بجے شہید رازق چوک سے شروع ہو کر آزادی چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔