تربت(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں آج منگل کو پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی کال کل پشتون رہنما اور پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی چمن سے تربت آمد کے دوران ان کی گاڑی پر اور منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دی گی ہے۔

پی ٹی ایم کے سربراہ نے منظور پشتین نے 5 دسمبر کو تربت میں بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کے لیے شرکت کا اعلان کررکھا تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر تربت میں مکمّل پہیہ جام ہے آج صبح سے تمام کاروباری مراکز، دکانیں، سرکاری دفاتر اور اسکولز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر رکاوٹیں اور ٹائر جلانے کے سبب ٹریفک معطل ہے۔

بی وائی سی کی طرف سے احتجاج کے دوران آج احتجاجی کیمپ سے ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا ہے۔