تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں 4 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تربت پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت ہہنچاکر یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیاہے۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد مسلح تھے انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے۔ تاہم ان لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق تربت ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی ڈی کے لائے گئے لاشوں میں سے ایک کی شناخت بالاچ ولد مولا بخش سکنہ قلاتی بازار آپسر سے کی گئی۔

ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق بالاچ ولد مولا بخش کو 29 اکتوبر کی رات آپسر میں ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ وہ اسٹار پلس مارکیٹ تربت میں کشیدہ کاری کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق 21 نومبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ان پر لگائے گئے الزامات کے تحت ان کی پیشی مقرر تھی۔

اور اسے عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، سنیئر وکیل جاڈین دشتی ایڈووکیٹ ان کے وکیل تھے۔