{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز اطلاع کے مطابق گذشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے آپسر بنڈے بازار میں محمد اسحاق نامی شخص کے گھر چھاپہ مار کر دو بھائیوں شیرجان اسحاق اور فاروق اسحاق کو جبری لاپتہ کردیا۔

فیملی نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ شمس اسحاق کو تین سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے جو جبری لاپتہ ہیں جب کہ گذشتہ رات گئے قابض فورسز نے ایک دفعہ پھر گھر پر چھاپہ مارا اور مغوی شمس اسحاق کے دو بھائیوں کو لاپتہ کردیا۔

فیملی نے کمشنرمکران ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کیچ اور اعلی حکام سے تینوں بھائیوں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب ان کے اہل خانہ نے بدھ کو تربت میں ریلی نکالنے اور پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق وہ بعد میں اس واقعہ کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کریں گے جہاں وہ ممکنہ احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔