تربت(همگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے بالاچ مولا بخش قتل کیس میں پولیس کے ایس ایچ او کو معطل کرکے فوری ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا۔
زرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے تربت میں سی ٹی ڈی کے زریعے قتل کیے گئے زیر حراست بالاچ مولابخش قتل کیس کا فیصلہ سناتے ایس ایچ او تربت کو معطل اور فوری طور پر سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔