سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںتربت، مسلح افراد کا لا چیمبر میں موجود افراد پر تشدد، نوجوان...

تربت، مسلح افراد کا لا چیمبر میں موجود افراد پر تشدد، نوجوان کو اغوا کرلیا

تربت(ہمگام نیوز ) کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر قانون دان عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر اور چیمبر سے منسلک دکان پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، چیمبر میں کام کرنے والا نوجوان لڑکا اور میٹرک کا طالب علم عادل ولد عصاءسکنہ نلی بالگتر کو اغواءاپنے ساتھ لے گئے اور چیمبر و دکان میں موجود دیگر افراد کو زدوکوب کرکے ان کے موبائل فونز وغیرہ ساتھ لے گئے۔ منگل کے روز سہہ پہر 4 بجے کے قریب گاڑیوں پر سوار مسلح افراد نے کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سنئیر قانون دان عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر شاہ لاءایسوسی ایٹس واقع تربت میں گھس کر چیمبر میں کام کرنے والا نوجوان لڑکا میٹرک کا طالب علم عادل ولد عصاءسکنہ بالگتر نلی کو زدوکوب کرکے اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے اور دوکان و چیمبر میں موجود دیگر افراد کو زدوکوب کرکے ان کے موبائل فونز وغیرہ ساتھ لے گئے، مسلح افراد نقاب پوش تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز