تربت (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کی گئی ہے ۔ شھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بعض مقامات پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شھید بالاچ مولابخش نی سی ٹی ڈی کے زریعے قتل اور عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف آج پورے مکران میں شٹرڈاؤن اور تربت میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

آج صبح سے تربت کے مختلف علاقوں میں مکمل پہیہ جام کی اطلاعات ملی ہیں۔

صبح سویرے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شھر کے اندر سینما چوک پر ٹائر جلا کر اسے بند کردیا جب کہ جوسک میں مین روڈ کو بند کرکے شھر کے لیے آنے والے داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور کچھ مقامات پر ٹائر جلائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صبح سے تربت شھر میں مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال ہے، واضح رہے کہ تربت سمیت ضلع کیچ میں تقریباً 2013 کے بعد سے پہیہ جام ہڑتال کے ایسے مناظر نظر نہیں آئے ۔