{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے تربت سے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی قلعہ عبداللہ توبہ اچکزی کراس سے گرفتاری ظاہر کردی ہے اور ان پر کالعدم BLF سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے بغرض تخریب کاری ہینڈ گرینیڈ برامدگی کا دعوی کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق یکم جنوری کو مخبر خاص کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے زمان جان اور ابوالحسن کو توبہ اچکزی کراس ضلع قلعہ عبداللہ سے ایک موٹرسائیکل پر سوار جاتے ہوئے روکا اور ان دونوں سے دو عدد ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا۔

زمان جان اور ابوالحسن جن کا تعلق کیچ کے دیہی علاقہ بالگتر سے ہے ان کی جبری گمشدگی کا الزام ان کے فیملی نے ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین پر لگایا ہے۔

فیملی کے مطابق ان دونوں کے علاوہ الطاف نامی نوجوان کو ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین نے اپنے گھر بلاکر انہیں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا تھا تاہم دو دن بعد الطاف کو رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کی بازیابی کے لیے ان کے فیملی نے گذشتہ شام سے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا ہے۔