تربت (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق ڈنک میں قومی پمپ کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شبیر احمد نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگئے مقتول کا تعلق دشت ڈڈھے سے ہے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے بہار خان ولد قاسم زخمی ہوگئے۔ میت اور زخمی کو ضروری کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔