دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںتربت ، کوہ مراد سے دو نوجوان لاپتہ ،لواحقین کا کمشنر کے...

تربت ، کوہ مراد سے دو نوجوان لاپتہ ،لواحقین کا کمشنر کے آفس کے سامنے احتجاج

تربت(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق زیارت ڈن کوہ مراد سے دو نوجوان لاپتہ، لواحقین کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مرکزی گیٹ بند کردیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رفیق صوالی اور فیصل صوالی لاپتہ ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں لواحقین نے لاپتہ رفیق اور فیصل کی جلد باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ شب کوہ مراد زیارت سر میں چھاپہ کے دوران رفیق صوالی اور فیصل صوالی نامی دو بھائیوں کو ان کے گھر سے لاپتہ کیا۔

پیر کو بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے آفس میں ان سے ملاقات کی کوشش کی مگر فورسز نے ان کی یہ کوشش گیٹ بند کرکے ناکام بنادی۔

بعد ازاں خواتین اور بچوں نے احتجاجاً کمشنرمکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے اور وہاں دھرنا جاری رکھا ہے۔

‏لواحقین کے مطابق فورسز نے چھاپہ کے دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی کی رفیق اور فیصل کو تشدد کا نشانہ کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز