ہفتہ, جون 29, 2024
ہومخبریںتربت اور اوتھل میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق چھ...

تربت اور اوتھل میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق چھ زخمی

تربت، اتھل (ہمگام نیوز ) قومی شاہراہ پر اوتھل کے قریب عبداللہ اسٹاپ کے مقام پر موٹر سائیکل کار اور ٹرک میں تصادم حادثے کے نتیجے ایک شخص موقع پر جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر عبداللہ ہوٹل کے مقام گزشتہ شب موٹرسائیکل کار اور ٹرک میں تصادم جس کے نتجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ایدھی اور لسبیلہ ویلیفئر ٹرسٹ کی ایمبولیسوں کے ذریعے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت کریم داد کے نام سے ہوئی جو عارضی اوتھل میں رہائش پذیر بتایا جارہا ہے جبکہ کارحب سے اوتھل کی جانب آرہی تھی۔

دوسری جانب تربت میں ٹریفک حادثے میں بچی جانبحق اور والدین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تربت چوگان کنڈ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد یوسف اور اس کی زوجہ زخمی ہوگئے جب کہ ان کی 11 سالہ بچی موقع پر جان بحق ہوئی۔

حادثے میں محمد یوسف کے ایک اور بچی بھی زخمی ہوئی ہے وہ اپنے فیملی کے ساتھ سری کہن میں اپنے گھر جارہے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز