کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت میں ایف سی کی چوکی اور خضدار میں پولیس کی گاڈی پر دستی بموں سے حملے ہوئے.

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائرپورٹ روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.

دوسری جانب خضدار میں جھلاوان کمپلیکس پر پولیس کی گاڈی پر دستی بم سے حملے کے بعد فائرنگ کی گئی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا.

خیال ریے ان علاقوں میں پولیس اور ایف سی پر حملوں کی زمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں، تاہم ان حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہیں ـ