کیچ (ہمگام نیوز) تربت شہر میں سلالہ بازار کے مقام سے پاکستانی فورسز نے ایک اور کمسن نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت عامر سکنہِ ڈنڈار کولواہ کے نام سے ہوئی ہے جسے رات گئے لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ نام نہاد پاکستان-ایران سرحد کے کاروبار سے منسلک تیل بردار گاڈیوں کا کلینر بطور ایک مزدور تھا۔