مستونگ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جبری لاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ مستونگ پہنچ گیا،لانگ مارچ کے قافلے کا مستونگ اور شال سے آئے ہوئے لوگوں نے بھرپور استقبال کیا ۔ اور اس وقت قافلہ مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر ریلی کا انعقاد کر رہی ہے بعدازاں دھرنا دیا جائے گا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ مستونگ کے غیور عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ایک منظم قومی پیغام دیا جا سکیں کہ بلوچ خون اتنا سستا نہیں جو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔