{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تمپ کے علاقے کوھاڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔ پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ کوھاڈ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد ملک داد اللہ سکنہ تمپ کوہاڈ کو ہلاک کردیا فائرنگ سے معراج عارف زخمی ہوگئے جنہیں تربت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ابھی تک ہلاکت کے اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔