دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںتربت جام جیل میں قید دو بلوچ بھائیوں کو پھانسی دے دی...

تربت جام جیل میں قید دو بلوچ بھائیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 20 فروری بروز پیر کی صبح ایرانی صوبہ خراسان کے شہر تربت جام جیل کے حکام نے دو بھائیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی ـ

 ان دونوں قیدی بھائیوں کی شناخت 28 سالہ علی رضا محمد پور شاہوزہی اور 31 سالہ سفر محمد پور شاہوزہی کے نام سے ہوئی ہیں. جن کے والد کا نام سید محمد ہے جو کہ گاؤں کاریز کہندل صالح آباد شہر کے رہائشی ہیں ـ

 زرائع مطابق، 8 جولائی 2019 کو علیرضا اور سفر کو کہندل گاؤں میں واقع ان کے گھر سے قابض ایران بارڈر رجمنٹ فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جبکہ ایک رپورٹ میں ایک ذرائع کے مطابق ان دونوں قیدی بھائیوں سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی بلکہ سرحدی رجمنٹ کے ااہلکاروں نے ایک اور جگہ منشیات دریافت کرنے کے بعد ان دونوں شہریوں پر منشیات کی نقل و حمل اور رکھنے کا الزام عائد کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

 بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے عدالت اور تفتیشی سیشن میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی بارہا تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں دریافت شدہ جگہ پر مواد کی موجودگی کا علم نہیں تھا اور نہ ہی ان کا ان حوالے سے کوئی تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز