تربت(ہمگام نیوز جوسک آٹا مل کے قریب تیل کی ایک ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کو پہنچنے لگے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر میئر تربت بلخ شیر قاضی نے فوری طور پر میونسپل کارپوریشن تربت کی فائر بریگیڈ ٹیمیں روانہ کردیں جو کہ دیر تک آگ بجھانے میں مصروف رہے ، زرائع کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ ہے اور قریب میں تیل کی دکانیں بھی زیادہ ہیں تاہم کارپوریشن کا فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کی انتھک کوششوں میں مصروف رہے ۔
واضح رہے کہ جوسک میں میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے میئر تربت بلخ شیر قاضی کی زاتی دلچسپی اور نگرانی میں کام جاری ہے تاہم زرائع کے مطابق اس کی تکمیل میں اب بھی وقت لگے گا۔