تربت 🙁 ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ سے قابض پاکستانی فورسز نے دوبھائیوں جبکہ انکے کارندوں نئ اسکول استاد کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے بلیدہ سے 13 نومبر کی رات چھاپہ دوران وسیم اور زہیر پسران رحیم خان سکنہ پرشونکی کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ واضح رہے ان کے بھائی سمیر کو قابض فورسز نے 2017 میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جو پانچ سال کی طویل گمشدگی کے بعد 2022 میں بازیاب ہوگئے تھے ۔

دوسری جانب قابض فورسز کے مقامی آلہ کاروں نے بلیدہ میناز سے اسلح کے زور پر اسکول استاد ایاز ولد اکبر کو گزشتہ روز اس وقت اغوا کرکے لے گئے جب وہ اسکول سے چھٹی کرکے اپنے گھر جارہے تھے ۔