تربت (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق تربت تجابان کے مقام پر تین روز سے طالب علم فاروق سخی داد کی بازیابی کے لیے جاری دھرنا ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد تین دن کی مہلت دے کر مظاہرین نے دھرنا ختم اور ٹریفک کھول دیا گیا ۔

گزشتہ تین دنوں سے تجابان کے مقام پر فاروق سخی داد کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کیا تھا۔

طالب علم کو رواں مہینے شال سے دیگر طلباء کے ساتھ فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا بعد ازاں دیگر طلباء بازیاب ہوئے تاہم مذکورہ طالب علم تاحال لاپتہ ہے ۔