Homeخبریںتربت سے ایک اور لاش برآمد

تربت سے ایک اور لاش برآمد

کیچ (ہمگام نیوز) تربت سے مزید ایک اور لاش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق تربت کے کیچ کور ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کچھ روز پرانی ہے جسے شناخت کیلئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کیچ سے آج ملنے والی یہ تیسری لاش ہے اس سے قبل ناصرآباد کی جنگل سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں۔

آخری اطلاع تک تینوں لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے تاہم مزید خبریں آنا باقی ہیں۔

Exit mobile version