چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںتربت سے مزید دو بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری لاپتہ

تربت سے مزید دو بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے سے پاکستان آرمی نے دو بلوچ نوجوانوں کو شدید تشدد کے بعد اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تربت کے نواحی علاقے آپسر میں گزشتہ شب درزی کی دکان پر دھاوا بول دیا جہاں سے دو بلوچ نوجوانوں کو شدید تشدد کے بعد غواء کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں بلوچ نوجوانوں کی شناخت احمد نزیر بلوچ اور شعیب لیاقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ روز افطاری کے وقت پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں نے ایک اور بلوچ نوجوان طاہر ولد استاد عزیز کو اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز