تربت(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سی پیک شاہراہ کو ڈی بلوچ کے مقام پر خواتین نے ظریف عومر کی قتل اور لاش کو زبردستی روکے جانے کے خلاف بلاک کردیا ہے۔

احتجاجی خواتین کے مطابق گذشتہ شب ظریف عومر کو گھر سے اٹھا کر بعد میں اس کی لاش فیملی کے حوالے کی گئی جس پر تشدد کیا گیا تھا۔ فیملی جب لاش کو تربت لا رہی تھی تو انہیں راستے میں روک دیا گیا اور تربت آنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر جبر اور ظلم بلوچوں کے ساتھ کیا ہوسکتی ہے کہ ہمیں اپنے لاشوں پر ماتم تک کرنے نہیں دیا جاتا۔