تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تربت کے علاقے میری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت کامران ولد محمد عمر سے کی گئی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ تاہم اب تک قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے
۔